پاکستان
16 مارچ ، 2014

دبئی میں سندھ کی سیاسی سرگرمیاں تیز،گورنر عباد اور زداری ملاقات متوقع

دبئی میں سندھ کی سیاسی سرگرمیاں تیز،گورنر عباد اور زداری ملاقات متوقع

دبئی…ذرائع کے مطابق دبئی میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے رہ نماوٴں کی خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں،اورسندھ کی سیاسی سرگرمیاں یہاں تیز ہوگئی ہیں، اورپیش رفت کاامکان ہے،تاہم دونوں جانب کے رہنماء ملاقاتوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔جیو نیوز کے دبئی میں مقیم رپورٹر سبط عارف کی رپورٹ کے مطابق ملاقات پرانے دبئی کے علاقے ڈیرامیں ریگااسٹریٹ کے ہوٹل میں ہوئی۔اور24گھنٹوں میں ملاقاتوں کے3سیشن ہوچکے ہیں،اور کہا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم میں سیاسی تعاون کے نکات پربات چیت ہوئی ہے۔دونوں جماعتیں بات چیت کوخفیہ رکھنے پرکاربند ہیں،اور کسی بھی طور پر لب کشائی کیلیے تیارنہیں ہیں۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ آج سابق صدرآصف علی زرداری اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان میں ملاقات کاامکان ہے ۔ذرائع اس ملاقات کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ اس میں پی پی، ایم کیوایم عملی سیاسی تعاون پربات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :