دنیا
04 اپریل ، 2012

واشنگٹن: خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 افراد پر نائن الیون حملوں کی فرد جرم عائد

واشنگٹن: خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 افراد پر نائن الیون حملوں کی فرد جرم عائد

واشنگٹن … امریکا نے خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 افراد پر نائن الیون حملوں کی سازش کرنے کی فرد جرم عائد کر دی۔ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خالد شیخ محمد اور دیگر 4 افراد پر فرد جرم عائد عائد کردی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ پانچوں افراد 11 ستمبر 2001ء کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہوئے حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر ان تمام افراد کو سزائے موت دی جائے گی۔ جن افراد پر جرم عائد کی گئی ہے ان میں خالد شیخ محمد کے علاوہ سعودی عرب کے ولید بن آتاش، یمن کے رمزی بن الشیبہ، پاکستان کے علی العبد علی عزیز اور سعودی عرب کے مصطفی الحوساوی شامل ہیں اور ان کے خلاف کارروائی 30 دنوں کے اندر شروع ہو گی۔

مزید خبریں :