دنیا
17 مارچ ، 2014

بھارت کا جنگی جنون، دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

بھارت کا جنگی جنون، دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

اسٹاک ہوم…جنگی جنون میں مبتلا بھارت اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا،گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان اور چین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ اسلحہ خریدا،اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اس عرصے کے دوران بھارت نے صرف امریکا سے 1.9 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان کی جانب سے اسلحے کی خریداری دو فیصد سے بڑھ کر پانچ فیصد ہوگئی،، رپورٹ کے مطابق اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ملکوں میں بھارت پہلے جبکہ چین دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے،متحدہ عرب امارات چوتھے اور سعودی عرب کا نمبر پانچواں ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلحے بیچنے والے ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جبکہ روس دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :