17 مارچ ، 2014
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں 238 غیر قانونی تقرریوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ای او بی آئی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ای او بی آئی کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق کی تقرری کے معاملے کی تحقیقات کرئے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ خالی آسامیوں پر بھرتیاں قواعد و ضوابط اور کوٹے کو مدنظر رکھ کر کی جائیں۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی ادارے میں تقرریوں کے ذمے دار چیئرمین ای او بی آئی ہونگے۔