17 مارچ ، 2014
نیویارک… تحقیقاتی ٹیم کاکہناہے کہ ریڈار سنگلزسے بچنے کے لیے طیارے کوکم بلندی پر اڑایاگیا تھا،گمشدہ ملائیشین طیارے کی تلاش میں 10 روز گزر گئے ، لیکن کچھ اتا پتا نہیں ، امریکی اخبار کے مطابق طیارے کی تلاش میں مصروف ایک تحقیقاتی ٹیم کاکہناہے کہ ریڈار سنگلزسے بچنے کے لیے کم بلندی پر طیارے کو اڑایاگیا تھا، جس سے طیارہ کم از کم تین ملکوں کے ریڈار سے بچ گیاتھا، گزشتہ روز ملائیشیا نے تلاش کے لیے 14 سے25 ملکوں سے مدد کی درخواست بھی کی تھی،تحقیقاتی ٹیموں کے مطابق 239 افراد کو لے جانے والے طیارے واپس راستے پر آنے کے لیے تقریبا ساڑھے 7 گھنٹے پرواز کی تھی۔