17 مارچ ، 2014
ڈھاکا…آئی سی سی ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6وکٹ سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ55اور کامران اکمل نے52رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔شیر بنگلہ میر پور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میک کولم 59کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ20اوورز میں9وکٹ پر145رنز بنائے،جواب میں پاکستان نے3وکٹ اور کامران اکمل کے ریٹائرڈ آؤٹ پر ہدف عبور کر لیا۔محمد حفیظ 55 اور کامران اکمل 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن مکلم نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان ٹیم اب 19 مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔