پاکستان
18 مارچ ، 2014

پاکستان میں طیارے کی تلاش ، ملائیشیاء نے سفارتی اجازت مانگ لی

 پاکستان میں طیارے کی تلاش ، ملائیشیاء نے سفارتی اجازت مانگ لی

کراچی … محمدرفیق مانگٹ…برطانوی اخبار” دی انڈی پینڈنٹ “ کے مطابق پاکستان میں طیارے کی تلاش کیلئے ملائیشیاء مکمل سفارتی اجازت مانگ رہا ہے، ملائیشیا اس نظریے پر تحقیق کرنا چاہتا ہے کہ طیارہ پاکستان اور افغانستان میں طالبا ن کے اکثریتی علاقوں کی طرف گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملائیشین حکام اس نظریے پر تفتیش کر نے کے لئے سفارتی اجازت لینا چاہتے ہیں کہ جہاز کو ا فغانستان کی سرحد اور شمال مغربی پاکستان میں طالبان کے مضبوط گڑھ کی طرف لے جایا گیا، کوالالمپور سے اس میں تحقیق میں مدد دینے والے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ مکمل سفارتی اجازت لی جارہی ہے، ملائیشین حکام ان تھیوریوں کو یکسر مسترد کرنے کے لئے ان علاقوں کی چھان بین چاہتے ہیں کہ ہوائی جہاز کو پاکستان اور افغانستان کے ان علاقوں میں پہنچایا جا سکتا ہے جہاں حکومت کا کنٹرول نہیں ۔اخبار کے مطابق شمال مغربی پاکستان کے بعض علاقے اور افغان سرحد کے قریب اور ملحقہ علاقوں میں پاکستانی طالبان کا کنٹرول ہے جبکہ افغانستان کے جنوبی علاقوں کے بڑے حصے پر افغان طالبان حکومت کر رہے ہیں۔ملائیشیا ایئر لائنز کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ علاقے ملائیشیا کی مسلح افواج اور سول ایوی ایشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ،یہ پاکستان اور افغانستان کے دائرہ اختیار میں ہیں ہم ان کی اجازت کے بغیر ان نظریات کی چھان بین نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اس کی اجازت حاصل کرلیں گے۔اخبار کے مطابق پاکستان سمیت26ممالک ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی کھوج میں مدد دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :