05 اپریل ، 2012
چیچہ وطنی. . . چیچہ وطنی کے قریب کار میں سوار خاتون تین سال کا بچہ قومی شاہراہ پر پھینک کرفرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سفید رنگ کی ایک کارساہیوال روڈ پر واقع نجی اسکول کے قریب اچانک رکی تو اس میں سوار خاتون نے تین سال کا بچہ نیچے پھینک دیا اور فرار ہو گئی۔ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایک موٹر سائیکل سوار نے بچے کو موٹر وے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا خیال ہے کہ بچے کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان پکڑے جانے کے خوف سے اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔