05 اپریل ، 2012
کوئٹہ. . . .محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ قوم پرست رہنماوٴں کے خلاف مقدمات واپس لینے کیلئے 114 مقدمات کی فہرست تیار کرلی۔جومنظوری کیلئے متعلقہ کمیٹی کودی جائے گی۔سیکریٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تین ماہ قبل بلوچ رہنماوٴں کے خلاف قائم تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ان کی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ قوم پرست رہنماوٴں کے خلاف مقدمات واپس لینے کیلئے 114مقدمات کی فہرست تیار کرلی ہے۔ صوبائی سیکریٹری داخلہ کے مطابق یہ فہرست بلوچ رہنماوٴں کے خلاف قائم مقدمات واپس لینے کیلئے بنائی گئی سہ رکنی کمیٹی کو پیش کی جائے گی جو تمام مقدمات کاجائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی۔