05 اپریل ، 2012
کراچی . .. کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں پولیس پر گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر نیا آباد کے علاقے میں مارکیٹ والی گلی میں داخل ہوئی تو وہاں موجود گینگ وار کے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھرے میں لے کر چھاپہ مار کارروائی کی اور چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا ہے پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔