05 اپریل ، 2012
عارف والا…عارف والا کے نواحی گاوٴں میں بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے سے باپ اوراس کے 4 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔نواحی گاوٴں 83 ای بی کا رہائشی کاشتکار منظور بلوچ اپنے بیٹوں کے ساتھ کمرے میں سو رہاتھا کہ بارش کی وجہ سے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی۔حادثے میں منظور بلوچ اور اس کے چاربیٹے علی رضا، ارسلان، شیراز اور فہیم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ لڑکوں کی عمریں نو سے بائیس برس کے درمیان تھیں۔ مقامی افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ا