19 مارچ ، 2014
لاہور…محکمہ تعلیم پنجاب نے اعتراف کیا ہے کہ لاہور میں 41 سرکاری اسکولوں پر جزوی قبضہ ہے جبکہ 9 اسکول مکمل طور پر واگزار کرائے جا چکے ہیں۔محکمہ تعلیم نے یہ انکشاف پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور کے 18سکولوں پر قبضہ کے حوالے سے عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہیں۔14سکولوں کوقابضین سے واگزار کرانے کیلئے کارروائی کاعمل جاری ہے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ لاہور میں کوئی بھی ایساسکول نہیں جس پر مکمل ناجائزقبضہ ہو۔