19 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے لاپتاشخص بادشاہ خان کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی آئی بی اور آئی جی پولیس کو 27 مارچ کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں لاپتاشخص بادشاہ خان کیس کی سماعت جسٹس اعجاز احمد نے کی۔عدالت نے جواب طلبی کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی آئی بی اور آئی جی پولیس کو 27 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار بادشاہ خان کی والدہ کے مطابق بادشاہ خان21 مارچ 2013 کو واہ سے لاپتا ہوا تھا۔