پاکستان
19 مارچ ، 2014

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھ رہاہے۔ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں تین دن سے جاری برفباری ختم ہوگئی ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور اورپنڈی میں چند مقامات پر موسم ابر آلود ہے۔سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بے نظیر آباد،مٹھی، چھوراور لسبیلہ میں 36ڈگری رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :