05 اپریل ، 2012
کوئٹہ… سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت آج ہو گی۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت جاری رکھے گا۔ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان سے متعلق پیش کی جانے والی صورتحال پر عدم اعتماش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے کسی اور کو بلانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ پولیس کی تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے کہا کہ موجودہ صورتحال پر تو انہیں نیند ہی نہیں آنا چاہئے تھی۔