پاکستان
19 مارچ ، 2014

حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی،وزیر اعظم

حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی،وزیر اعظم

اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف سے صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کی رکن کیٹی ہالبروک نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ولی بابر قتل کیس میں پیروی کرنے پر وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں کیٹی ہالبروک نے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وزیراعظم کی خدمات کی تعریف کی۔کیٹی ہالبروک نے کہا کہ ولی خان بابر قتل کیس کی پیروی کرنے میں وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہیں، قاتلوں کو سزا ملنے سے دنیاکو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے بارے میں اچھا پیغام مل۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ رچرڈ ہالبروک پاکستان کے اچھے دوست تھے، ان کی بوسنیا میں قیام امن کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی بحالی میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کے خلاف جرائم کے مقدمات کی نگرانی کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا، جو صحافیوں، اہم شخصیات اور حکومتی ارکان پر مشتمل ہوگا۔

مزید خبریں :