19 مارچ ، 2014
اسلام آباد…طالبان نے ڈسپلن کی پابندی نہ کرنیوالے گروپوں کو الگ کرنے کا وعدہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا لائحہ عمل تیار کیا گیا،ملاقات میں طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ براہ راست مذاکرات ایسی جگہ ہونگے، جہاں حکومتی رسائی ممکن ہو،جبکہ مذاکرات کے لیے جگہ کا تعین آیندہ 48 گھنٹوں میں کر لیا جائے گا۔