19 مارچ ، 2014
شکارپور …شکارپور میں دو لڑکیوں کو کاری قرار دے کر قتل کرنے کے واقعہ میں فنکشنل لیگ کے غوث بخش مہر سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او احمد علی خاور کی مدعیت میں تھانا لکھی غلام شاہ میں درج کیا گیا ہے۔