19 مارچ ، 2014
کراچی…سندھ کابینہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پولیس کو گاڑیاں اوراسلحہ خریدنے کیلئے آوٴٹ آف بجٹ پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں ہوا۔ اجلاس میں تھر میں امدادی کاموں کی صورتحال اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ہفتے میں تھرپارکر کے تمام متاثرین کو امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ کے تمام صحرائی علاقوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو گاڑیاں اوراسلحہ خریدنے کیلئے آوٴٹ آف بجٹ پانچ ارب روپے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔