19 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی کے سائٹ ایریامیں رینجرزکی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ رینجرز حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 2ملزمان زخمی ہوئے، ملزمان کے قبضے سے پستول اور 5گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان کے ایک ساتھی کو گرفتار بھی کیا ہے۔