پاکستان
05 اپریل ، 2012

بھارت، کشمیر، بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کررہا ہے، لارڈ نذیر

بھارت، کشمیر، بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کررہا ہے، لارڈ نذیر

اسلام آباد… برطانیہ میں مقیم کشمیر رہنماء لارڈ نذیر احمد نے صدر آصف علی زرداری کے مجوزہ دورہ بھارت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر صدر زرداری مخلص ہیں تو آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور مسئلہ کشمیر ڈسکس کرلیں۔ لارڈ نذیر احمد نے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ سارے کشمیری مسئلہ کشمیر کے بارے میں فکر مند ہیں، بھارت ، پاکستان کو سیاسی طور پر اکیلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، وہ کشمیر، بلوچستان اور فاٹا میں بھی مداخلت کررہا ہے، صدر زرداری کے دورہ بھارت پر ڈر ہے کہ کشمیریوں کو تباہ کرنے کی سازش نہ ہوجائے، انہوں نے کہاکہ وہ منصور اعجاز سے ملے ہیں نہ ہی اسے جانتے ہیں اور اس حوالے سے وزیرداخلہ رحمان ملک نے جھوٹ بولا ہے، لارڈ نذیر نے بتایاکہ وہ صدر مسلم لیگ نون نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں ۔

مزید خبریں :