پاکستان
05 اپریل ، 2012

میمو کیس، حقانی 3برس سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، زاہد بخاری

میمو کیس، حقانی 3برس سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، زاہد بخاری

اسلام آباد… میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوا تو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل ریٹارئڈ احمد شجاع پاشا ، پہلی بار اس میں حاضر ہوئے،سابق سفیر حسین حقانی کے عارضہ قلب کے علاج کی وجہ سے کمیشن کی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تو کمیشن نے تنقیدی ریمارکس دئے ۔ میموکمیشن کا اجلاس جسٹس فائزعیسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ، اس موقع پر احمد شجاع پاشا، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق بھی موجودتھے،کشمیری رہنماء یاسین ملک اپنے بیان پر جرح کا سامنا کرنے کیلئے کمیشن میں حاضر تھے، کمیشن میں آج منصوراعجاز کے وکیل اکرم شیخ اور حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری بھی موجود تھے،کمیشن نے آج حسین حقانی کو بیان الم بند کرانے کیلئے بلارکھا تھا، زاہدبخاری نے اپنے موکل کے امریکا میں عارضہ قلب کے علاج کا عذر پیش کیا اور کمیشن کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست کی، کمیشن نے کہاکہ معمول کے طبی معائنے کی کوئی اور تاریخ بھی لی جاسکتی تھی، سپریم کورٹ نے انہیں پیش ہونے کا واضح حکم دے رکھا ہے لیکن عدالت اور کمیشن کے احکامات کی نافرمانی کی جارہی ہے، کمیشن نے کہاکہ حسین حقانی تین برس سے عارضہ قلب میں ہیں تو امریکا میں سفیر کی اہم ذمہ داری کیسے دی گئی، زاہدبخاری نے کہاکہ لوگ بیماری میں بھی کام کرتے رہتے ہیں، کمیشن نے کہاکہ وہ اپنا کام جلدمکمل کرنا چاہتے ہیں ، یاسین ملک پر جرح شروع کرتے ہوئے اکرم شیخ نے جب ان سے بھارتی پاسپورٹ کے حصول اور پاکستان آنے کے ویزا سے متعلق سوالات کرنا چاہے تو کمیشن نے اسے غیرمتعلقہ کہہ کر روک دیا، اس پر اکرم شیخ نے احتجاج بھی کیا۔

مزید خبریں :