پاکستان
05 اپریل ، 2012

گلگت: کشیدہ صورتحال کے باعث کرفیو نافذ، موبائل سروس معطل

گلگت: کشیدہ صورتحال کے باعث کرفیو نافذ، موبائل سروس معطل

گلگت… گلگت میں منگل کو ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کے بعدسے اب تک کسی وقفے کے بغیر کرفیو نافذ ہے۔گلگت میں منگل کے روز ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیا جو اب تک کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ گلگت کے پرتشدد واقعات میں پولیس نے اب تک 12ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں سے 9افراد کو گلگت میں اورنواحی علاقہ سلطان آبادمیں 3افراد کو قتل کیاگیا، 50افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب چلاس میں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیے جانے والے9افراد میں سے3کی تدفین اسکردو میں کردی گئی اور 6میتیں گلگت میں موجود ہیں ان لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث 2روز سے موبائل سروس بند ہے۔ اسکردو میں مشتعل مظاہرین کا دھرنا رات گئے ختم ہوگیا،احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ راولپنڈی سے چلاس تک تمام راستوں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔

مزید خبریں :