پاکستان
05 اپریل ، 2012

پشاور میں قتل ہونے والے چترالی طالب علم کا قاتل گرفتار

پشاور… پشاور میں قتل ہونے والے چترال کے طالب علم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور عمر ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ چترال کے طالب علم زاہد حسین کے قاتل کا تعلق کوہاٹ سے ہے جس کانام علی مشال ہے۔ ایس ایس پی عمر ریاض کے مطابق قاتل، مقتول کا قریبی دوست تھا۔ دونوں پشاور کی ایک نجی یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔ تاہم لڑکی کے معاملہ پر دونوں میں تکرار ہوئی اور نوبت قتل تک جا پہنچی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ علی مشال نے جرم قبول کرلیا ہے۔ طالب علم زاہد حسین کو 28 مارچ کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :