پاکستان
05 اپریل ، 2012

میٹرک امتحانات، کراچی میں لوڈشیڈنگ،بعض مراکز میں کھلے عام نقل

میٹرک امتحانات، کراچی میں لوڈشیڈنگ،بعض مراکز میں کھلے عام نقل

کراچی… سندھ کے مختلف شہروں میں میٹرک کے امتحانات کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے، جہاں آج طلبا و طالبات نے امتحانات کا پہلا پرچہ دیا۔ میرپورخاص اور سکھر میں بعض مراکز پر کھلے عام نقل ہوتی رہی جبکہ خیرپورمیں نقل کے الزام میں 10 طلبا کو امتحانی مرکز سے نکال دیا گیا،ثانوی بورڈ حیدر آباد کے تحت ایک لاکھ سے زائد امیداوار امتحان دے رہے ہیں، لاڑکانہ میں سترہزار طلباو طالبات کے لیے ایک سو اکیس مراکز قائم کیے گئے ہیں ،سکھر، گھوٹکی ، نوشہروفیروز اور خیرپور میں نوے ہزار طلبا و طالبات میٹرک کے امتحان دے رہے ہیں، جبکہ میر پورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت پچپن ہزار طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ میرپورخاص کے ایک امتحانی مرکز میں نویں جماعت کے پہلے پرچے میں نقل ہوتی رہی، ورک بک،گائڈز،کتابیں اور جس کو جو طریقہ سوجھا اس نے نقل کے لیے اختیارکیا۔سکھر کا حال بھی کچھ مختلف نہیں جہاں آج پہلا پرچہ مطالعہ پاکستان کا تھا اس دوران نہ صرف نقل پورے زور و شور سے جاری رہی،بلکہ امتحانی سینٹروں سے باہر فوٹواسٹیٹ کی دوکانوں کا کاروبار بھی اپنے عروج پر نظر آیا۔ اسی طرح خیرپور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک امتحانی مرکز پرنقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے 10طلبا کو امتحانی ہال سے باہر نکال دیاگیا۔ کیمروں کی آنکھ نے تو نقل کے یہ مناظر محفوظ کرلئے مگر اس کی روک تھام کے لئے سرکاری سطح پر مامور کی گئیں ٹیمیں انہیں دیکھ نہیں پائیں، یہی نہیں بلکہ کلاس میں امتحانات کی نگرانی پر مامور ٹیچرز بھی غائب تھے۔

مزید خبریں :