انٹرٹینمنٹ
21 مارچ ، 2014

مقبولیت کے ریکارڈ بنانے والا ڈراما ”پونے چودہ اگست“دبئی میں پیش

مقبولیت کے ریکارڈ بنانے والا ڈراما ”پونے چودہ اگست“دبئی میں پیش

دبئی …ملک میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والا ڈرامہ ”پونے چودہ اگست“ دبئی میں پیش کردیاگیاہے۔ ملک کے مشہور ڈرامہ نگار انور مقصود کے تیکھے جملے اور طنز کے تیر دبئی میں پاکستانی ڈرامے کے شائقین کے ذہنوں میں پیوست ہوگئے۔ شائقین کی بڑی تعداد یہ ڈرامہ دیکھنے آئی۔ سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے بھی دبئی میں یہ ڈرامہ دیکھا اور اس کو بہت سراہا۔

مزید خبریں :