دلچسپ و عجیب
23 مارچ ، 2014

امریکی ہیکرز نے چور ڈرون تیار کر لیا!!

امریکی ہیکرز نے چور ڈرون تیار کر لیا!!

نیویارک …این جی ٹی …یوں تو ڈرون طیاروں کا نام سنتے ہی ذہن میں تباہ کاریوں کے مناظر گھومنے لگتے ہیں لیکن اب تو اس کے ذریعے چوریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔جی ہاں امریکی ہیکرز نے اب ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے، جو لوگوں کے بینک پاس ورڈ اور دیگر تفصیلات فراہم کرے گا۔گو کہ یہ اس صدی میں ایجاد ہونے والا سب سے بڑا جرم تصور کیا جائے گالیکن ہیکرز کا مئوقف ہے کہ صرف ایک تجربہ تھا تاکہ دنیا کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ ایسا بھی ممکن ہے۔اسمارٹ فون کے ذریعے وائی فائی سے منسلک ہو کر یہ ڈرون ایک گھنٹے میں 150موبائل فونز سے کریڈٹ کارڈ پاس ورڈ،کمپیوٹر پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات چوری کر سکتا ہے جو دنیا کو خبردار کرنے کیلئے کافی ہے۔

مزید خبریں :