Time 25 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

دیوار پر چپکے اس کیلے کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی

دیوار پر چپکے اس کیلے کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی
یہ وہ کیلا ہے / فوٹو بشکریہ Sotheby

2019 میں جب ایک دیوار سے چپکے کیلے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے تو سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے تھے۔

مگر اٹلی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ موریزو کیتلان کا یہ وائرل آرٹ ورک ٹھوس سرمایہ کاری ثابت ہونے والا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک نیلام گھر کی جانب سے اطالوی آرٹسٹ کا 'آرٹ ورک' ایک بار پھر فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس بار توقع ہے کہ یہ کیلا 10 سے 15 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوگا۔

اطالوی آرٹسٹ نے اس آرٹ ورک کو کامیڈین کا نام دیا تھا اور اب اسے خریدنے والے فرد کو ٹیپ کا ایک رول اور ایک کیلا دیا جائے گا جبکہ اسے لگانے کا طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔

دیوار پر چپکے اس کیلے کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی
اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ Sotheby

2019 میں امریکی شہر میامی میں ایک آرٹ میوزیم میں اطالوی فنکار نے ایسے 3 کیلے فروخت کے لیے پیش کیے تھے جو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے۔

تینوں کیلوں کی خاص بات یہ تھی کہ انہیں میامی کے میوزیم کی دیوار پر ٹیپ سے چپکایا گیا تھا۔

اس بار اس آرٹ ورک کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مگر نیلام گھر کے مطابق اس آرٹ ورک کے موجودہ مالک نے اسے اصل مالک سے خریدا تھا۔

مزید خبریں :