24 مارچ ، 2014
اسلام آباد…حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی پہلی ملاقات کل یا پرسوں ہوگی، ایجنڈے پر غور کے لیے وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔،پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقام مصلحتاً خفیہ رکھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت حکومتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات سے متعلق ایجنڈے اور مذاکرات کے مقام پر مشاورت کی جارہی ہے۔دوسری جانب پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقام مصلحتاً خفیہ رکھا جارہا ہے۔