24 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وفاقی دارلحکومت میں آج سانحہ کچہری کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مسلسل دھرنے کے بعد حکومت اوروکلاکے درمیان مذاکرات ہوئے۔رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وکلاء کے مطالبے پرکل سے کچہری میں رینجرزتعینات کردی جائیگی اورعدالتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں پولیس کیخلاف کاروائی ہوگی۔رکن قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آیندہ بجٹ میں عدالتی کمپلیکس کے قیام کیلئے رقم مختص کرینگے جبکہ جاں بحق وکلا کے ورثاکے معاوضے میں اضافے کافیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پرہوگا، اس سے قبل وکلاء کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیرقانون سے بھی ملاقات کی تھی ۔وفاقی دارلحکومت میں آج سانحہ کچہری کے خلاف اپنے مطالبات کے حق کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بارش کے باوجود دھرناجاری رہا ۔ وکلاء خراب موسم کے باوجود موجود رہے تھے۔