25 مارچ ، 2014
اسلام آباد…بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ،جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق پیش کردی بل کے متن کے مطابق ، بچوں کو ہاتھ، چھڑی، بیلٹ، جوتے یا کسی دوسری چیز سے مارنے کی ممانعت ہو گی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک سال سزا ، 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔