25 مارچ ، 2014
کراچی…آئی جی سندھ کے حکم پر اغوا میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔آئی جی سندھ نے اس حوالے سے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔واضح رہے کہ ساوٴتھ زون پولیس نے مزار قائد کے قریب کارروائی کرکے تاوان وصول کرنے کیلئے آنے والے ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا ۔