26 مارچ ، 2014
اسلام آباد…حکومتی اورطالبان کمیٹی کا وفد طالبان شوریٰ سے ملاقات کیلئے شمالی وزیرستان روانہ ہو گیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اراکین اورسمیع الحق ہیلی کاپٹرکے ذریعے اسلام آبادسے شمالی وزیرستان روانہ ہوئے،جبکہ مولانا یوسف شاہ اورمذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان پشاورسے روانہ ہوئے۔حکومتی کمیٹی میں حبیب اللہ خٹک،ارباب عارف،فواد حسن فواد،رستم شاہ مہمند شامل ہیں۔حکومتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی سیکریٹری حبیب اللہ خٹک اور طالبان کمیٹی کی سربراہی مولانا سمیع الحق کر رہے ہیں۔ملاقات میرعلی میں کسی مقام پر ہوگی، حکومتی کمیٹی اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں بات چیت پر اصرار کررہی ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات گزشتہ روز ہونے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ملاقات ایک روز کے لئے ملتوی کر دی گئی