پاکستان
26 مارچ ، 2014

لاہور:پنچایت کے دوران5افراد کاقتل، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور:پنچایت کے دوران5افراد کاقتل، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور…لاہور پولیس نے پنچایت کے دوران5 افراد کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے چوتھے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزموں نے ہربنس پورہ کے علاقے فتح گڑھ میں 12 مرلے کے مکان کے تنازع پراس وقت فائرنگ کردی،جب اس مسئلے پرپنچایت جاری تھی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ملزمہ سائرہ کا والد عمر،3 بھائی علی رضا، محمد اکرم اوررفاقت علی اورحملہ آورشوہرجہانگیر مارے گئے تھے۔پولیس نے سائرہ کے علاوہ ملزم شہباز اور سلیم شہزاد کو گرفتار کر لیا، جبکہ چوتھے ملزم یوسف کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری طرف لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابھی تک نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :