پاکستان
27 مارچ ، 2014

بلاول کے خط کا نوٹس،شہباز شریف کی آئی جی پنجاب کو تحقیقات کی ہدایت

 بلاول کے خط کا نوٹس،شہباز شریف کی آئی جی پنجاب کو تحقیقات کی ہدایت

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کالعدم تنظیم کے خط سے متعلق بیان کانوٹس لے لیا ہے، اور انھوں نے اس حوالے سے جمعرات کی شب آئی جی پنجاب کوبلاول بھٹوزرداری سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انھیں لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، اور شریف برادران کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسکے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

مزید خبریں :