28 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے مصطفی ٹاوٴن میں دس برس کی بچی سے مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیاہے جس کیخلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کر دی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پرمظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ پولیس کے مطابق مصطفی ٹاوٴن کے علاقے میں دو افراد نے دس سالہ بچی کو قریبی فیکٹری میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔اہل خانہ اورعلاقے کے رہائشیوں نے متاثرہ بچی کو فیکٹری کے ایک کمرے سے بازیاب کیااور فیکٹری کے2مزدوروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربچی کے اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کربچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔