05 اپریل ، 2012
ایتھنز … یونان میں تاوان کیلئے اغوا کئے گئے پاکستانی نوجوان کو بھوکا مار دیا گیا۔ یونانی اخبار کے مطابق ایتھنز میں نوجوان کو اکتوبر 2010ء میں تاوان کی غرض سے ا غوا کیا گیا تھا، مغوی نوجوان کو کچھ کھانے کو نہیں دیا گیا جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ یونانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ نوجوان کی لاش اس کے رشتہ داروں کو سڑک کنارے نصب بینچ پر ملی۔ یونانی اخبارنے دعویٰ کیا کہ نوجوان کو ان ہی لوگوں نے اغوا کیا تھا جنہوں نے اسے یونان آنے میں مدد دی تھی۔ پولیس نے ایک 24 سالہ پاکستانی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے دیگر 7 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔