06 اپریل ، 2012
لاہور ... پاکستان کے دورے پر آئے امریکی راک بینڈ بلڈ مون تھراپی نے لاہور میں شاندار پرفارمنس سے پاپ موسیقی کے دیوانوں کے دل جیت لئے۔لاہور میں رفیع پیر کلچرل سنٹر میں امریکی راک بینڈ کے خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر ملکی سنگرز نے جدید سازوں پر اپنے مقبول گیت پیش کئے۔ امریکی راک بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کی شاندار ادائیگی سے پرفارمنس کا آغاز کیا جس پر نوجوانوں کا جوش خروش دیدنی تھا۔ کنسرٹ میں عثمان پیر زادہ ، ثمینہ پیر زادہ سمیت میوزک لوورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے غیر ملکی فنکاروں کو بھرپور پذیرائی بخشی اس موقع پر امریکی سنگر مائیکل لومارڈی نے آواز کا جادو جگانے کے ساتھ دلکش رقص سے شائقین کی داد کا جواب دیا۔