30 مارچ ، 2014
ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی۔چٹاگانگ میں پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا،انگلش ٹیم دو اور ڈچ ٹیم تین میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ گروپ ون کے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے 3، 3 میچز کے بعد 4، 4 پوائنٹس ہیں، میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے لاسٹ فور میں جگہ بنالے گی۔