دنیا
06 اپریل ، 2012

لیبیا کی قومی عبوری کونسل کا 19جون کو پارلیمانی انتخاب کرانیکا اعلان

لیبیا کی قومی عبوری کونسل کا 19جون کو پارلیمانی انتخاب کرانیکا اعلان

طرابلس ... لیبیا کی قومی عبوری کونسل"این ٹی سی" کے سربراہ مصطفیٰ عبدالجلیل نے انیس جون کو ملک میں پارلیمانی انتخاب کرانے کا اعلان کردیا ہے، بصورت دیگر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے مصطفیٰ عبدالجلیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک غیر منتخب کونسل کے سربراہ نہیں رہنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دوران انتخابات کسی حلقے میں گڑبڑ کی صورت میں وہاں پر انتخابات روک دیے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دی ہے۔ لیبیا میں جو شخص کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ ہم کسی ایک گروہ کی وجہ سے عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ادھر"این ٹی سی" کے سربراہ مصطفیٰ عبدالجلیل نے ایک دوسرے بیان میں کرنل قذافی کے حامی بیرون ملک چلے جانے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ ملک میں واپس آ جائیں۔ مصطفی الجلیل کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے قذافی حامی قبائل کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت ہے تاہم انہیں اپنی جائیدادوں میں تصرف کا حق نہیں ہو گا۔ پہلے انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :