پاکستان
31 مارچ ، 2014

سراج الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو الطاف حسین کی مبارکباد

 سراج الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو الطاف حسین کی مبارکباد

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مولانا سراج الحق کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے امیرجماعت ، پارٹی امور چلاتے وقت ایسی پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ذاتی وانفرادی خیالات کے بجائے ملک کے قومی واجتماعی مفادات کے مطابق ہوں گی ۔دریں اثناء الطاف حسین نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم اورقوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کامظاہرہ کیا ہے جس پر قومی ٹیم کاایک ایک کھلاڑی بالخصوص احمد شہزاد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں،پاکستان کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا جوکہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے، پوری قوم کی امیدیں قومی کرکٹ ٹیم پرلگی ہوئی ہیں لہٰذا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے خلاف بھی اسی طرح محنت ولگن ، نظم وضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اورٹیم ورک کامظاہرہ کرکے شاندارکامیابی حاصل کرنی ہوگی تاکہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن ہوسکے۔ الطاف حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

مزید خبریں :