پاکستان
06 اپریل ، 2012

پشاور، تہکال سے 12 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور، تہکال سے 12 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور… تھانا تہکال کی حدود میں حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں 12مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مزید خبریں :