06 اپریل ، 2012
کوئٹہ… 10مارچ کو سریاب روڈ سے لاپتہ ہونے والے 7افراد میں سے 4 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان چاروں افراد کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں امن و امان سے متعلق سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی کو حکم دیا تھا کہ اگر سریاب روڈ سے لاپتہ سات افراد کل صبح تک عدالت میں پیش نہ کئے گئے تو آپ سمیت تمام پولیس افسران معطل ہوں گے۔ بازیاب افرادمیں جاوید، ہزار خان، مزار خان اور ملک شیر شامل ہیں جبکہ میر جان، گل میر اور امیر جان کو تا حال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔