دنیا
31 مارچ ، 2014

بھارت میں انتخاباتی نشان والی مٹھائیاں مقبول

بھارت میں انتخاباتی نشان والی مٹھائیاں مقبول

نئی دہلی… بھارت میں آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے انتخابات کیلئے جہاں امیدوار میدان میں آگئے ہیں ، وہیں عوام بھی پر جوش ہیں ،ملک میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان والی مٹھائیاں دھڑادھڑ فروخت ہورہی ہیں۔بھارت کے مشرقی شہر کولکتا میں مٹھائیوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے ، سیاسی جماعتوں کی حمایت کیلئے انتخابی نشان والی مٹھائیاں بنائی جارہی ہیں ، 7 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہنے والے انتخابات میں کامیابی کس کو ملے گی ، اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم فتح کیلئے مٹھائیاں تیار ہیں جن کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :