پاکستان
31 مارچ ، 2014

شیر افگن اور ترابش جعفری کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

 شیر افگن اور ترابش جعفری کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کے رکن اور سابق حق پرست کونسلر شیر افگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر افگن مرحوم کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایم کیوایم کے سینئر اور مخلص کارکن تھے ۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن ترابش جعفری کی والدہ محترمہ کنیز زہرا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ دریں اثناء سابق حق پرست کونسلر شیر افگن مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان عیسیٰ نگری قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیاہے۔ اس سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ امام ابوحنیفہ مسجدگلشن اقبال میں اداکی گئی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ارکان رابطہ کمیٹی سیدامین الحق ، احمدسلیم صدیقی،کیف الواریٰ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،عوامی مسائل کمیٹی کے انچارج واراکین،تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سمیت گلشن اقبال سیکٹرکمیٹی ،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔علاوہ ازیں تراوش جعفری کی والدہ کنیزززہراکو وادی حسین قبرستان سپرہائی وے میں سپردخاک کردیا گیا، نمازجنازہ مسجدخیر العمل انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی،جس میں ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد، سید شاکر علی،سیف یار خان، واسع جلیل ،حق پرست ارکان اسمبلی انور رضا نقوی ،افتخار عالم ،عدنان احمد، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی کی ہمشیرہ محترمہ رابعہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد وصحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ واضح رہے کہ محترمہ رابعہ شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اس وقت کوما کی حالت میں ہیں ۔
















مزید خبریں :