06 اپریل ، 2012
کابل… افغانستان میں نیٹو کو آئل پہنچانے والے ٹینکر الٹ گیا جس سے ٹینکر اور ایک وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔قندھار کے ضلع پنجوائی میں سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کو تیل سپلائی کرنے والا ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس وقت وہاں سے ایک مسافر وین گذر رہی تھی جو آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے میں سات افراد جھلس کر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ کسی حملے کا نتیجہ نہیں۔ تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پر طالبان نے راکٹ حملہ کیا تھا۔