01 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس موخر کر دیاہے ،ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق اجلاس بعد میں کسی روز بلایا جائے گا، اجلاس موخر کئے جانے سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے طلب کیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے بھی شرکت کرنی تھی تاہم اب قومی سلامتی سے متعلق اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔