کھیل
01 اپریل ، 2014

ورلڈ ٹی20: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 7وکٹ سے شکست دے دی

 ورلڈ ٹی20: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 7وکٹ سے شکست دے دی

ڈھاکا…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 7وکٹ سے شکست دیدی، دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔یہ آسٹریلوی ٹیم کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔آسٹریلیا نے بنگلادیش کی طرف سے دیا گیا 154رنز کا ہدف 3وکٹ پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا نے 17.3اوورز میں 158رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے بیٹسمین ایرن فنچ نے 71 اور ڈیوڈ وارنر نے 48 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے الامین حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :