06 اپریل ، 2012
بیونس آئرس… ارجنٹینا میں طوفان نے ہلچل مچادی، مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق تیز ہواوٴں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، اور متعدد درخت جڑ سے اکھڑ کرسڑکوں پرجا گرے، طوفان سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ہنگامی امور کے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مختلف حادثات کے باعث بیونس آئرس میں چار افراد جبکہ اطراف کے علاقوں میں سات افراد ہلاک ہوئے۔