پاکستان
06 اپریل ، 2012

میمو کیس، دفتر خارجہ نے حقانی سے متعلق ریکارڈ پیش کردیا

میمو کیس، دفتر خارجہ نے حقانی سے متعلق ریکارڈ پیش کردیا

اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی زیر صدارت جاری ہے جس کے دوران دفترخارجہ نے میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کو بتایا کہ سابق سفیر حسین حقانی گزشتہ برس مئی کے آغاز میں سفارت خانے کو بتائے بغیر ، واشنگٹن سے لندن گئے تھے ۔ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جسٹس فائز عیسی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، دفترخارجہ کے ڈی جی یوایس اے ڈیسک، سہیل خان نے بیان قلم بند کراتے ہوئے حسین حقانی سے متعلق مانگی گئی دستاویز کو کمیشن میں پیش کیا ،انہوں نے حسین حقانی اور حکومت پاکستان کے درمیان گزشتہ برس کی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی دیا،ڈی جی نے اوائل مئی 2011ء کو حقانی کے واشنگٹن سے لندن جانے پر جواب پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اس حوالے سے تحریری معلومات ، پاکستانی سفارتخانے کے پاس نہیں ہیں، حقانی کے پاس موجود رہنے والے دونوں بلیک بیری ہینڈ سیٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔

مزید خبریں :